مراکش کے بادشاہ کی عوام

مراکش کے بادشاہ کی عوام سے پھر قربانی نہ کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک: مراکش کے بادشاہ کی عوام سے پھر قربانی نہ کرنے کی اپیل، موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ اپیل مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کی گئی۔
مراکش کے بادشاہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مراکش اس وقت شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے عوام اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں۔ بادشاہ نے یاد دہانی کروائی کہ قربانی سنت مؤکدہ ہے، اور دین میں موجودہ مشکل حالات میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ بادشاہ محمد ششم نے اپنی طرف سے دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ اس اہم سنت کی روح برقرار رہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر امریکی حملہ: سعودیہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان