مردان میں جانور مہنگے

مردان میں جانور مہنگے، بیوپاری بھاو کم کرنے کو تیار نہیں

ویب ڈیسک: عید قربان قریب آنے کے باوجود مردان میں جانور مہنگے ہیں، اور کسی صورت بیوپاری بھاو کم کرنے کو تیار نہیںم، اسی وجہ سے منڈیوں مویشی زیادہ مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔
عوام کا خیال تھا کہ یہ مہنگائی حکومت کی طرف ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس بہتی گنگا میں بیوپاری بھی ہاتھ دھونے لگے ہیں، یہ ریٹ صرف حکومت ہیں نہیں بیوپاریوں کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں۔
اس موقع پر شہریوں نے کہا ہے کہ ایک لاکھ روپے کے جانور کا دو لاکھ سے زائد دام بتایا جاتا ہے، بیوپاریوں کے ریٹ سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں، بیوپاری کی مہنگے داموں سے شہری سنت ابرھمی کی ادائیگی سے محروم رہ جائیں گے۔
عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر کم از کم اسلامی تہواروں پر تو ریلیف دیا جانا چاہیے، مہنگے جانور سے منڈیوں میں بیوپاری خریداروں کی راہ تکتے ہیں ، آج منڈیوں میں ہرنسل ہر قسم اور ہر قد کے جانور موجود ہیں، مگر ریٹ زیادہ کی وجہ سے کوئی خریدنے کی ہمت نہیں کر پا رہا۔

مزید پڑھیں:  سوشل ویلفیئر بحالی مراکز کے 182 ملازمین فارغ ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا