ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، قاتل عمر عرف کاکا فیصل آباد سے گرفتار ہوا. تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ اسے فیصل آباد سے کل رات گرفتار کیا گیا.
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا ملزم ان سے رابطے میں تھا، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، دوسری جانب قتل میں ملوث ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہے. دوسری طرف ثناء یوسف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا.
ملزم کی شناخت عمر المعروف کاکا کے نام سے ہوئی ہے جو قتل کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، قاتل عمر عرف کاکا فیصل آباد سے گرفتار ہوا.
