نوجوان پر تشدد کا چوتھا ملزم

نوجوان پر تشدد کا چوتھا ملزم بھی گرفتار، سلمان فاروقی کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا چوتھا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ عدالت نے نوجوان پر تشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم سلمان فاروقی سمیت دیگر ایک ملزم کو عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
دوسری جانب پولیس نے خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پرتشدد کرتا نظر آرہا ہے، دوسرے ملزم کوفوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلی خطرات، خیبرپختونخوا میں کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ