نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان، محمد عباس شامل

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں محمد عباس بھی شامل ہیں جوکہ پاکستانی نژاد ہیں۔ پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جبکہ انہوں نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔
بلیک کیپس کے کنٹریکٹ کیلئے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مچ، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جبکہ ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سےبات چیت جاری ہے، خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل اور ایران دونوں نے کی، ٹرمپ