بھارتی فوج کا کلکتہ روڈ

بھارتی فوج کا کلکتہ روڈ پر نماز عید ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد مودی سرکار پورے زوروں پر مسلمانوں کی مخالفت میں لگے ہیں، جس کی زندہ مثال بھارتی فوج کا کلکتہ روڈ پر نماز عید ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے لہٰذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔
بھارت میں ہر سال مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی شہر کے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عید الاضحٰی کی نماز کا اہتمام کرتی ہے، رواں برس بھی کمیٹی کی جانب سے بھارتی فوج سے عید الاضحیٰ کی نماز کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔
بھارتی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ فوجی حکام کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں فوج نے کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
فوجی حکام نے اپنے فیصلے سے کلکتہ پولیس اور سالانہ مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے، بھارتی فوج کا کلکتہ روڈ پر نماز عید ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، کہ انہیں آج بھی پاکستان سے شکست نہیں بھولی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشیں متوقع