ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالرز مالیاتی پیکج منظور کر لیا گیا، پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر کا مالیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے، پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا۔ پیکیج میں 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون کی صورت میں اور 50 کروڑ ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی کی صورت میں شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے، اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔’
یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالرز مالیاتی پیکج منظور کر لیا گیا، پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا۔
