عمران خان کو پیٹرن انچیف

پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف میں سابق وزیراعظم عمران خان کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس دوران انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں بانی چیئرمین عمران خان کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے، جبکہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کی ذمے داری ملی ہے، میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔

مزید پڑھیں:  حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے، ایران نے واضح کردیا