ویب ڈیسک: ملیر واقعہ پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ایکشن لے لیا، جس کے تحت آئی جی جیل خانہ جات عہدے سے ہٹا دیئے گئے، جبکہ ان کے ساتھ ساتھ سپرنٹنڈنٹ کو بھی معطل کر دیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انڈر ٹرائل ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رکھا جاتا ہے ، یہ ہارڈ کور کریمنل نہیں تھے ، جبکہ اس واقعہ کی انکوائری کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر واپس آنے والے قیدیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو گی ، لیکن جنہیں پولیس گرفتار کر کے لائے گی، ان کیخلاف جیل توڑنے کی دفعات بھی لگائی جائیں گی ، انہوں نے ایک بار پھر فرار ہونے والے قیدیوں کو واپس آنے کا کہا۔
