بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث

بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک دھرلیا گیا، طلال چوہدری

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک دھر لیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ونگ نے ایک بڑا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا ہے جس کا سرغنہ جرمن باشندہ ہے،گینگ مظفر گڑھ میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا مقصد کسی کی آواز کو دبانا نہیں ہے۔ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی وقت کی ضرورت تھی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا دفتر ہر ضلع میں ہونا چاہیے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ اور سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ مالیاتی فراڈ سمیت آن لائن حراسگی کے کیسز کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
طلال چودھری نے کہا کہ سائبر کرائم ونگ نے ایک بڑا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا ہے جس کا سرغنہ جرمن باشندہ ہے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی ویڈیوز کو ڈارک ویب پر بیچا جاتا تھا ،23مئی کو 5 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا جس میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا آپریشن میں 10بچوں کو بازیاب کرایا گیا جس میں سے6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی ٹیم کی ترقی، 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی