تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس

آئی ایم ایف تنخواہ دارطبقےکیلئےانکم ٹیکس کی شرح میں کمی پرآمادہ

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) تنخواہ دار طبقے کے لئے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس ریلیف سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ تمام سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے، انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں ترمیم زیر غور ہے، سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھائی جا سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ماہانہ 83 ہزار روپے تنخواہ تک ٹیکس فری کرنے پر اتفاق ہوا، ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے پر انکم ٹیکس 15 سے کم ہوکر 12.5 فیصد ہوسکتا ہے، 2 لاکھ 67 ہزار ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 25 کے بجائے 22.5 فیصد ہو سکتا ہے۔
تین لاکھ 33 ہزار روپے تک تنخواہ پر ٹیکس 30 کے بجائے 27.5 فیصد ہو سکتا ہے، تین لاکھ 33 ہزار سے زائد تنخواہ پر ٹیکس 32.5 فیصد ہو سکتا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران پاکستان نے مقف اختیار کیا کہ دفاعی ضروریات مخر نہیں کی جا سکتیں۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ: بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق، ملزمہ آلہ قتل سمیت گرفتار