ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہری سے بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہری سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ مانگ لیا ۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شیراز کو شہری سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے : ملزم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے ریمانڈ دیا جائے ۔
عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔
