ویب ڈیسک: پی پی52سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ 50فیصد رہا ۔
فافن رپورٹ کے مطابق پی پی52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں ہوئیں، ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مجموعی ووٹر کا ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی آئی، غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی ووٹر ٹرن آؤٹ 50فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45فیصد رہ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیت کا فرق 8535 ووٹوں سے بڑھ کر 39684 ووٹوں تک جا پہنچا، فارم47 رات 1:15 پر مکمل کیا گیا، جو قانونی حد 2:00 بجے سے قبل تھا، پولنگ سٹیشن نمبر 169 میں گنتی کے دوران پولیس نے مداخلت کی پولیس اہلکاروں نے پارٹی ایجنٹس اور مبصرین کو ہال سے باہر نکال دیا،انتخابی مواد اور عملے کو ساتھ لے گئے۔
فافن کو اس پولنگ سٹیشن کے ضمنی انتخاب کے نتائج کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی، خواتین کا ٹرن آؤٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور مردوں کا ٹرن آؤٹ 53 فیصد سے گھٹ کر 50 فیصد رہا، فارم47 کے مطابق مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 49 فیصد بوتھس پر ووٹر کا نام بلند آواز سے پکارنے کی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی گئی، پولنگ سٹیشنز پر گنتی کا عمل عمومی طور پر منظم تھا۔
