سپیکر نے بغیر تحقیق کے

سپیکر نے بغیر تحقیق کے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا : عمرایوب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر تحقیق کے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا ۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا تھا کہ میرے مدمقابل امیدوار نے 2018اور 2024کے الیکشن میں یہی اعتراضات ریٹرنگ افسر کو جمع کرائے تھے جو ریجیکٹ ہوئے، پھر پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں بھی ریجیکٹ ہوئے تھے، ابھی الیکشن کے ڈیڑھ سال بعد پھر اس کو خیال آیا ہے اور یہ ایاز صادق کے ذریعے الیکشن کمشنر کے پاس گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی رولنگ موجود ہے الیکشن کمشنر اس کیس کو نہیں سن سکتا، میرے مدمقابل امیدوار نے اس سے پہلے بھی دھاندلی کی رٹ کی تھی، جس کا وہ ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا اور تاریخوں میں بھی پیش نہیں ہوتا رہا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میں الیکشن کے دوران حلقے میں آ نہیں سکا، اپنے والد کے جنازے میں ٹھیک طرح شرکت نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک فرمائشی پروگرام ہے ہم قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات