بنوں میں پولیس مقابلہ

بنوں میں پولیس مقابلہ ،مجرم اشتہاری مارا گیا

ویب ڈیسک: بنوں میں پولیس مقابلے کے دوران مجرم اشتہاری مارا گیا ۔
پولیس ذرائع مسمی شیر داد عرف گلی اپنے گھر میں موجود تھا کہ پولیس نے گرفتاری کی غرض سے چھاپہ مارا ۔
مجرم اشتہاری نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، اس دوران پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم شیر داد عرف گلی موقع پر مارا گیا ۔

مزید پڑھیں:  کاروبار اور تجارت کی نگرانی کیلئے ون ونڈو پورٹل کے قیام کا فیصلہ