معاہدہ کرو یا نتائج کیلئے تیار

معاہدہ کرو یا نتائج کیلئے تیار رہو، امریکہ، ہم نہیں جھکیں گے، ایران

ویب ڈیسک: امریکہ اور ایران میں جوہری معاہدے کے حوالے سے معاملات الجھ گئے، امریکہ کی جانب سے معاہدے پر زور دیا جا رہا ہے، جبکہ ساتھ ہی دھمکی بھی دی جا رہی ہے کہ معاہدہ کرو یا نتائج کیلئے تیار رہو، جبکہ ایران کی جانب سے دو ٹوک موقف پیش کیا جا رہا ہے کہ ہم نہیں جھکیں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کرو یا نتائج کیلئے تیار رہو۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدر روس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔
دوسری جانب ایرانی صدر نے امریکی دھمکی پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے آگے نہیں جھکے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ سے متعلق سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا، ہم اپنے اصولی مؤقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اس سے پہلے بھی ایرانی صدر دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے مظالم کیخلاف دنیا بھر سے گلوبل مارچ ٹو غزہ شروع