ویب ڈیسک: عبد قربان قریب آتی جا رہی ہے، اس سلسلے میں کاٹلنگ میں مویشی منڈی سج گئی، لیکن قربانی کے جانور انتہائی مہنگے ہیں جس سے خریدار پریشان اور اس کشمکش میں ہیں کہ آخر قربانی کے لئے جانور کیسے خریدے جائیں۔
چھ سے سات لاکھ کے جانور منڈی میں موجود ہیں، جسے خریدنے کیلئے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، بیوپاریوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ خریدار آتے ہیں، جانور دیکھتے ہیں، لیکن قیمت سنتے ہی واپس چلے جاتے ہیں، جانور زیادہ، خریدار کم والی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے منڈی ویران دکھائی دینے لگی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوپاری من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ ایسے میں انتظامیہ غاٸب اورع خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے صرف ٹیکس لیتے ہیں، سہولیات دینے کو تیار نہیں، جس سے خریدار اور بیوپاری دونوں پریشان ہیں۔
