ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں سیکورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائَے گا، اجلاس کیلئے ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ایجنڈا بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
اراکین اسمبلی اس موقع پر صوبے میں قانون و انصاف کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اجلاس سے قبل مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین میں بے چینی دیکھی ہے۔
