پاکستانی امریکہ ویورپ میں سیاسی پناہ

ہزاروں پاکستانی امریکہ ویورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی

ویب ڈیسک: ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی امریکہ ویورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی، گزشتہ سال 34 ہزار پاکستانی ایران سے ڈی پورٹ ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی امریکہ ویورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں، اس سلسلے میںِ انہوں نے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں، ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔
دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ کچھ ممالک پاکستانیوں کو پاسپورٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل میں نہیں ڈالتے بلکہ پاکستان کے حوالے کر دیتے ہیں، گزشتہ سال 34 ہزار پاکستانی ایران سے ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے ہیں جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کو سخت سزائیں دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ یو اے ای، اٹلی، برطانیہ اور یورپ کے کچھ ممالک نے سٹوڈنٹس ویزہ بند کر دیا ہے،یورپی ممالک میں 1 لاکھ پچیس ہزار امریکا میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے،ڈی جی پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ ایک کروڑ 3 لاکھ پروفیشنل پاکستانی باہر دنیا میں کام کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا 2119ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ