کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ آئندہ

کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ آئندہ دوروز تک جاری رہے گا، زلزلہ پیما مرکز

ویب ڈیسک: زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ آئندہ دوروز تک جاری رہے گا، گزشتہ زلزلوں سے کراچی کے عوام میں‌شدید خوف و ہراس پایاجاتا ہے.
پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 4 روز سے اب تک زلزلے کے 12 جھٹکے محسوس کیے گئے، گزشتہ رات ملیر کے اطراف میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ایک رات کو 12 بجے کے قریب 3 اعشاریہ 4 شدت کا تھا، جبکہ دوسرا جھٹکا رات 2 بجے کے بعد محسوس ہوا، جس کی شدت 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔
ذراِئع کے مطابق پیر کی رات 11 بج کر 16منٹ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 2 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر میں 10 کلو میٹر کے قریب تھا۔
کراچی میں اتوار سے اب تک 12 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آئندہ 2 روز تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ آئندہ دوروز تک جاری رہے گا، گزشتہ زلزلوں سے کراچی کے عوام میں‌شدید خوف و ہراس پایاجاتا ہے.

مزید پڑھیں:  غریب مکاؤ، زراعت مٹاؤ بجٹ قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے، لیاقت بلوچ