ویب ڈیسک: آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاک بھارت جوڑی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
نائیجیریا میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سوہا علی اور بھارت کی سدھاک کور نے مدمقابل کو چت کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی، جونیئر ٹینس ٹور میں پاک بھارت جوڑی گرلز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
پاک بھارت جوڑی نے کوارٹر فائنل میں نائیجیریا کی فیگو آئیتوما اور تولو ویاشی کو شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا دیا، ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 4-6 رہا۔
