امیر جماعت اسلامی سے بنگالی سفیر

امیر جماعت اسلامی سے بنگالی سفیر اقبال حسین کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سے بنگالی سفیر اقبال حسین کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دوستی کے ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں، عوامی سطح پر دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تعلیم، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہیے، پاکستان اور بنگلہ دیش دینی، تہذیبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اور انہیں جڑے ہی رہنا چاہئے، ہمیں دفاع اور سلامتی کے حوالے سے ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ باہمی دوستی کو فروغ دینا دونوں ممالک کی تقویت کا باعث ہو گا، انہوں نے بنگلہ دیش کے سفیر کو جماعت اسلامی کے مختلف اداروں کے بارے میں آ گاہی دی۔

مزید پڑھیں:  ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں، برطانیہ