گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، جبکہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی اور جہلم میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، پشاور، کوہاٹ اورکرم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، جبکہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلی خطرات، خیبرپختونخوا میں کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ