محسن نقوی کی فضل الرحمان

محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان کی رہائش گاہ پہنچے، ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، اس دوان وزیر داخلہ نے قائد جمیعت کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  قطر میں میزائل حملہ پر ایرانی سفیر طلب، حملہ اپنے دفاع کے حق میں کیا، ایران