ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہند کے 14 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ عامہ آئِی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا، سکیورٹی فورسز نے ضلع دتہ خیل میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسرڈ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی سپانسرڈ خارجیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
