ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی، دن کے شروعات سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21ہزار کی حد چھونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے انڈیکس ایک لاکھ 21ہزار کی حد چھونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 81 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔
