پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا، پاکستانی وفد نے نیویارک کا دورہ مکمل کر لیا۔ 9 رکنی پاکستانی سفارتی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، جہاں ریلوے سٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔وفد کی سربراہی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں.
ذرائع کے مطابق 9 رکنی وفد بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا، واشنگٹن میں وفد کا قیام 6 جون تک ہوگا، اس دوران وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔ دورۂ واشنگٹن کے دوران بلاول بھٹو زرداری میڈیا نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے، اور بھارتی آبی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔
دورہ نیویارک میں وفد نے یو این سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے منتخب اراکین اور او آئی سی سفیروں سے ملاقاتیں کیں، بلاول بھٹو نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور خطے میں امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ایران نے جوابی حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، پیٹ ہیگستھ