ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں انہوں ںے چیئرمین پی پی پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہمایون خان کو پی پی پی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، اور اس موقع پر انہیں سندھی ثقافتی اجرک پہنائی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصی طور پر سندھ میں آباد پختونوں کی مشکلات پر گفتگو کی گئِی۔
اس موقع پر سیاسی و تنظیمی و انتظامی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری جنرل ہمایون خان نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی صوبے کی بہتری کیلئے کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں، اور انہیں ملک کا اگلا وزیراعظم بنائیں گے۔
