وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو دعوت

نیاچیف الیکشن کمشنر: مشاورت کیلئے وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو دعوت

ویب ڈیسل: نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرری کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں مشاورت کیلئے وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو دعوت، باقاعدہ خط لکھ بھیجا۔
تفسیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ان اہم عہدوں پر تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اور اس سلسلے میں مشاورت کیلئے وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو باقاعدہ خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان کے دو ممبران کی مدت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو چکی، اس لیے آئینی تقاضے کے تحت نئی تقرریوں کے لیے مشاورت ضروری ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تقرری کے لیے دونوں جانب سے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے ہیں، اور اس مقصد کے لیے اپوزیشن لیڈر سے براہ راست ملاقات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کا متاثرہ نشریاتی ادارے کی عمارت کا دورہ ، متاثرہ عملے سے ملاقات