ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہونگے، سعودی ولی عہد سے ملاقات میں وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ اداکریں گے۔
