سٹیٹ بینک 6 تا 9جون بند

عید الاضحی تعطیلات: سٹیٹ بینک 6 تا 9جون بند رہے گا

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عید الاضحی تعطیلات کے تحت سٹیٹ بینک 6 تا 9جون بند رہے گا۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ملک بھر میں 4 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں بینک دولت پاکستان سٹیٹ بینک نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث سٹیٹ بینک 6 تا 9جون بند رہے گا۔ ان تعطیلات کے دوران تمام مرکزی اور ذیلی دفاتر میں بینکاری خدمات معطل رہیں گی، اور معمول کے امور 10 جون بروز منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران چند ہی ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے ،وائٹ ہاؤس