مالاکنڈ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ

مالاکنڈ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مالاکنڈ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ رہے گا، اس دوران اسلحہ نمائش، ون ویلنگ اور کالے شیشوں پر پابند ی عائد ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت شہریوں پر مختلف سرگرمیوں کی ممانعت عائد کی گئی ہے، اس دوران اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی سمیت موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، پٹاخوں کی خرید و فروخت، گاڑیوں میں کالے شیشے، غیر قانونی مویشی منڈیوں کا قیام اور غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ اور علاقے میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایران نےامریکہ پرحملہ کیا تو پوری طاقت کےساتھ جواب دیں گے:ٹرمپ