ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، اس دوران عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پرایسکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے، جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں طلب کیا مگر بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا، بعدازاں عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور سزایافتہ قیدی کی ہدایت پر حکومت چلا رہے ہیں،گورنر خیبر پختونخوا