ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سفاکی کی انتہا کر دی گئی، جہاں قاتل نے کمسن بچیوں کے سامنے ماں قتل کر دی۔ یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ غوریوالہ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد دونوں معصوم بچیاں سڑک کنارے پڑی ماں کی لاش کے قریب بیٹھی رونے لگیں۔
واقعے کی ایک تصویر میں ایک بچی کو ماں کی لاش سے لپٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اس منظر کو اور بھی ہولناک بنا دیتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے چاقو اور ایک بوری بھی برآمد کی ہے اور موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
