ویب ڈیسک: کراچی کے ملیر جیل سے فرار مزید قیدی گرفتار کر لئے گئے،جس کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 105 ہو گئی۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، اور سرچ آپریشنز کے دوران قیدیوں کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا، دیگر 111 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو پہلے مرحلے میں ملیر جیل منتقل کیا جا رہا ہے، دوسرے مرحلے میں فرار کے مقدمے میں پولیس کے حوالے کیا جائے گا، رضا کارانہ واپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت کی جائے گی۔
