ویب ڈیسک: سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
سابق وفاقی وزیر طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اس دوران عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
