ویب ڈیسک: نامور پاکستانی اداکار ہمایون سعید نے فٹ رہنے اور تندرست دکھائی دینے کیلئے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ورزش کرنے سمیت فٹنس کا خاص خیال رکھیں۔
فلم پروموشن کی ایک تقریب کے دوران اداکار سے ان کے فٹ اور جوان رہنے کا راز پوچھا گیا، جس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کیا میں آپ کو ابھی بابا نظر آرہا ہوں، جس پر شرکا ہنس پڑے۔
اداکار نے کہا کہ ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور لوگوں سے کڑنا، دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں، اس سے آپ تندرست رہیں گے۔ لوگوں سے جلنا اور حسد انسان کو ختم کردیتا ہے، آپ حسد کرنا چھوڑ دیں اور ٹینشن لینا چھوڑ دیں، ہمیشہ جوان رہیں گے۔
