ویب ڈیسک: سیٹیزن پورٹل پر شکائت ملنے پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور ٹیم کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری مشروب کے کارخانے پر چھاپہ مارا، اور اس دوران غیر معیاری مشروبات کی بوتلیں ضبط کر کے کارخانے پر بھاری جرمانہ عائد کر کے پروڈکشن بند کر دی۔
ذرائع کے مطابق مختلف برانڈز کی بوتلوں میں غیر معیاری مشروبات کی پیکنگ کی جا رہی تھی، کارخانے سے 700لیٹر غیر معیاری مشروبات اور مختلف برانڈز کی ہزاروں خالی بوتلیں ضبط کر لی گئیں، اور اس کے ساتھ ہی بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور پروڈکشن کو بند کر دیا گیا۔
فوڈ اتھارتی حکام کے مطابق غیر معیاری ، جعلی اور ملاوٹی اشیاء و خوردونوش کے بارے میں فوڈ اتھارٹی کو بر وقت آگاہ کریں، کسی کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔
