ویب ڈیسک: ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ میں تیزرفتار موٹر سائیکل جیپ سے ٹکرا گئی، اس حادثہ میں 3افراد زخمی ہو گئے، یہ حادثہ مینگورہ میں سیاحتی مقام فضا گٹ کے مقام پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تینوں زخمیوں کا تعلق چارباغ سے بتایا جا رہا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل جیپ سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔
