سول ڈیفنس بھرتیوں میں تاخیر کیخلاف

بنوں: سول ڈیفنس بھرتیوں میں تاخیر کیخلاف امیدواروں کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں سول ڈیفنس بھرتیوں میں تاخیر کیخلاف امیدواروں کا احتجاج، اس دوران پریس کلب بنوں کے باہر امیدواروں نے ہاتھوں میں اپنے مطالبات سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
سول ڈیفنس بھرتیوں میں تاخیر کیخلاف پریس کلب کے سامنے امیدواروں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سال 2022 میں تشہیر ، ایٹا ٹیسٹ ہوئے ، فروری 2025 میں انٹرویو مکمل ہوئے لیکن فہرست تاحال غائب ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی گئی، مسلسل تاخیر کے باعث امیدوار آوورایج ہونے کا خدشہ ہے، ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومتی وزراء من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ ہے کہ وہ بھرتی کے عمل کو شفاف اور فہرستیں جاری کروائیں۔

مزید پڑھیں:  موجودہ بجٹ کسان دشمن ،کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا: شیخ وقاص اکرم