نوشہرہ میں خونی راہزنی کے خلاف

نوشہرہ میں خونی راہزنی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، روڈ بلاک

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں خونی راہزنی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، روڈ بلاک کر دیا۔ گزشتہ روز نامعلوم راہزن گروہ نے 14سالہ بچے پر فائرنگ کرکے اس سے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔
بچہ مونگ پھلی اور پاپڑ فروخت کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راہزنوں نے لوٹ لیا، راہزنوں کی فائرنگ سے بچہ شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
نوشہرہ میِں خونی راہزنی کے خلاف بچے کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا، اور اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین دن کی محلت کے بعد روڈ ہر قسم ٹریفک کیلے کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ہاتھا پائی