لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل

لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل اور قانون سازی ضروری ہے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل اور قانون سازی ضروری ہے، بدقسمتی سے بلوچستان میں خود سے غائب ہونے والوں کا الزام ریاست پر لگا دیا جاتا ہے۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں لوگ خود سے غائب ہوتے ہیں، اور بعد میں کوئی دہشتگرد تنظیم جوائن کر لیتے ہیں، یہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اتنا اُجاگر ہوا کہ اب یہ بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے، لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل اور اس کےلیے قانون سازی ضروری ہے۔
وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس بل میں پہلے 3 ماہ کا اختیار وزیرِاعلیٰ کے پاس ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ منظم سازش کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو دوسروں سے علیحدہ کیا جا رہا ہے، بلوچستان میں ایسے نوجوان ہیں جو خود غائب ہوتے ہیں پھر ریاست پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ریاست نے اٹھایا ہے۔ اس قانون سے یہ الزام ختم ہوگا، ریاستی اداروں پر الزام لگانا بہت آسان ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل