آئی سی سی ٹی 20رینکنگ

آئی سی سی ٹی 20رینکنگ، بیٹنگ میں ٹریوس ہیڈ اور بولنگ میں جیکب نمبر ون

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی گئی، جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، جبکہ بیٹنگ میں ٹریوس ہیڈ اور بولنگ میں جیکب ڈفی نمبر ون قرار پائے۔
پاکستان کے محمد حارث کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بیٹنگ میں 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں پوزیشن پر قبضۃ جما لیا، جبکہ بیٹنگ میِں ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بابراعظم تین درجے تنزلی کے بعد نویں سے 12 ویں نمبر جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیرہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
پاکستانی بیٹرز حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 واں نمبر پر آگئے ، جبکہ صائم ایوب 61 ویں اور سلمان آغا 76 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آل راؤنڈرز میں شاداب خان دس درجے ترقی کے بعد چودہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ، جبکہ باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن پر ہیں، حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، عباس آفریدی 21 ویں، شاہین آفریدی 36 ویں نمبر جا پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یمن نے اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا