سمبڑیال میں دھاندلی ،غنڈہ گردی

سمبڑیال میں دھاندلی ،غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار گرم تھا ،شیخ وقاص

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سمبڑیال میں دھاندلی ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار گرم تھا،سب کچھ پہلے سے طے تھا۔
عالیہ حمزہ اور سمبڑیال کے امیدوار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سمبڑیال میں الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں انتخابی عمل کو فالو نہیں کیا گیا، پولیس نے نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا، پولیس پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو ڈرایا اور ہراساں کیا، بیلٹ باکسز بھرے ہوئے لائے گئے، بیلٹ باکسز تبدیل کیے گئے، ہمارے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گنتی ہمیشہ پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، گنتی مکمل ہونے کے بعد مصدقہ فارم پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بجلی کا شدید بحران، عوام کا صبر جواب دے گیا