ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، نعمان علی شامل

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں پاکستانی کرکٹر محمد نعمان کو بھی شامل کیاگیا ہے ۔
ٹیم میں بھارت کے یشاوی جیسوال اوپنر، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے جوو رووٹ اور ہیری بروک شامل ،سری لنکا کے کامندو مینڈس، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری اور کپتان پیٹ کمنز بھی حصہ ہیں۔
ٹیم کے دیگر دیگر کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسمپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہینری بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاغیسو رباڈا بطور 12 ویں کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے رواں سیزن میں 6 ٹیسٹ میں 46 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی ہیں۔
بائیں ہاتھ کے قومی سپنر نعمان علی نے اپنی مہم کا آغاز اور اختتام زبردست طریقے سے کیا، جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف 70 رنز دیکر 7 آؤٹ کیے
جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف *6-41* کے شاندار اعداد و شمار حاصل کیے۔انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں نعمان علی 3-101 اور 8-46 شاندار کارکردگی دکھائی۔
انگلینڈ کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی نعمان علی اور ساجد خان نے مجموعی طور پر 19 وکٹیں لی۔
نعمان علی کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ 100 سے زائد اوورز کرنے والے کسی بھی بالر سے بہتر تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ،تمام عالمی فورمز پر حمایت کا اعادہ