خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل

خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ،3 ارکان کی چھٹی کاامکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اس سلسلے میں تین ارکان کی چھٹی کا بھی امکان ہے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں دو نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی، قیادت کی مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔
ذرائع نے ا س حوالے سے بتایا ہے کہ سابق ناظم پشاور محمد عاصم کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔
اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق غیر تسلی بخش کارکردگی پر 3 ارکان کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پربڑا حملہ،حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی،8اسرائیلی ہلاک