ایران میں 2 پاکستانی مزدور قتل

ایران میں 2 پاکستانی مزدور قتل،ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی گئی

ویب ڈیسک: ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا جبکہ ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی گئی ۔
واقعہ ایران کے شہر کافہ میں پیش آیا جہاں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔
فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو ان کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔
ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کمی کے بعد ایک بار پھر سونا فی تولہ 600 روپے مہنگا