ویب ڈیسک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کردی ۔
ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اگر آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہان تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟صورتحال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمیکیلیے کام نہیں کرتا۔
بلاول بھٹو زردای نے نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی قرار دیا۔
