بابر سلیم مولانافضل الرحمان ملاقات

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم کی جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات

ویب ڈیسک: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے سجاد اللہ نے جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔
جے یو آئی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ایم پی اے سجاد اللہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔
سپیکر بابر سلیم سواتی اور ممبر صوبائی اسمبلی سجاد اللہ خان نے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صوررتحال پر گفتگو کی گئی ۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید