حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج

حج کارکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجارہاہے،لاکھوں عازمین میدان عرفات میں موجود

ویب ڈیسک: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، ایک لاکھ 15ہزار پاکستانیوں سمیت لاکھوں عازمین میدانِ عرفات میں موجود ہیں ۔
میدان عرفات میں موجود لاکھوں عازمین حج نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنا، عازمین نماز ظہر اور عصر اکٹھی ادا کریں گے۔
عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفہ ہو گا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے ، سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی گولہ چلے گا اور نماز مغرب ادا کیے بغیر حاجی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں پر وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد حاجی نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منی میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے۔
رمی جمرات کریں گے بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں گے ، قربانی کریں گے، حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے،11 ذوالحج کو حجاج کرام تینوں شیطانوں چھوٹے ،درمیانے اور بڑے شیطان کو 7،7 کنکریاں ماریں گے۔
رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے، 12 ذوالحج کو زوال آفتاب کے بعد پھر تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہو جائیں گے، اگر کوئی حاجی منی میں ایک اور دن رکنا چاہے تو وہ ، 13 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں مار کر مکہ اپنی قیام گاہ پہنچ جائیں گے۔
حج کا فریضہ مکمل ہوگیا، کچھ حاجی طواف الوداع کرکے اپنے وطن اور کچھ روضہ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ چلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ ماموند میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، چار اہلکار شہید، 7زحمی